the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وزیر اعلیٰ کے سی آر اقدامات میں مصروف
مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے لئے جن وکاس پروگرام کے تحت تانڈور اور راجندر نگرکیلئے 20 کروڑ روپئے منظور
وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کاتانڈور میں خصوصی اجلاس ،مجلس اتحادالمسلمین کی جانب سے مختلف نمائندگیا ں
تانڈور 10۔ڈسمبر( اعتمادنیوز ) حلقہ اسمبلی تانڈور کیلئے جن وِکاس پروگرام کے تحت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے منظورہ10؍ کروڑ روپیوں سے اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کے اقدامات کا جائزہ لینے کی غرض سے وزیر ٹرانسپورٹ و رکن اسمبلی تانڈور ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی نے دفتر بلدیہ کے کونسل ہال میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کرتے ہوئے ریاستی وزیرٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی نے کہا ہیکہ ریاست تلنگانہ میں برسراقتدارٹی آر ایس حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی تعلیمی ومعاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور اس کیلئے وزیر اعلیٰ کے سی آر مختلف اقدامات کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ جن وکاس پروگرام کے تحت تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی کی دوبلدیات تانڈور اور راجندرنگر کیلئے 20 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں جس میں سے اس رقم کا 25فیصد حصہ ریاستی حکومت اور ماباقی 75 فیصدرقم مرکزی حکومت جاری کرے گی انہوں نے بتایا کہ اس رقم سے تانڈور میں 90لاکھ روپیوں کے صرفہ سے جدیداسکولس کا قیام ،67لاکھ روپیوں کے صرفہ سے پرائمری اسکولس میں 9کلاس رومس کی تعمیر،99لاکھ روپیوں کے صرفہ سے ہائی اسکولس میں 11کلاس رومس کی تعمیر،36لاکھ روپیوں کے صرفہ سے تانڈور ٹاؤن کے 6اسکولس کے لئے 90کمپیوٹرس کی خریدی،دیڑھ کروڑ روپیوں کے صرفہ سے 14سرکاری اسکولس میں21 بیت الخلاؤں کی تعمیر،49لاکھ 35لاکھ روپیوں کے مصارف سے 17اسکولس کیلئے طلبہ کیلئے 987 ٹیبلس کی فراہمی، تانڈور میں اقلیتی طالبات کے لئے دوکروڑ 20لاکھ روپیوں کے صرفہ سے رہائشی ہاسٹل کی تعمیر،دوکروڑ 20لاکھ روپیوں کے مصارف سے طلباء کیلئے مزید ایک رہائشی ہاسٹل تعمیر، نویں جماعت میں زیرتعلیم 200طالبات میں 6 لاکھ روپیوں کے صرفہ سے سیکلوں کی تقسیم ،199.45لاکھ رپیوں سے ریسیڈینشیل اسکولس تعمیر کئے جائیں گے اسی طرح مسلم طلبہ کو خودروزگار پر مبنی مختلف تربیتی کورسس کی فراہمی کیلئے دیڑھ کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حکومت نے ضلع رنگاریڈی کی ترقی کیلئے 225کروڑ روپئے مختص کئے ہیں ریاستی وزیرٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی نے انکشاف کیا کہ وہ اسی ماہ دہلی میں مرکزی وزیر ریلوے سے ملاقات کرتے ہوئے قدیم تانڈورکے ریلوے گیٹ پر برج کی تعمیر کیلئے موثر نمائندگی کریں گے اس اجلاس میں مجلسی فلور لیڈر بلدیہ محمد آصف نے ریاستی وزیرٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی کوایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تانڈورکے اردو میڈیم ڈگری کالج



کے پارٹ ٹائم لکچرارس کی پانچ سال سے زیرالتوا تنخواہیں ادا کی جائیں اور مستقل لکچرارس کا تقرر کیا جائے اس اجلاس میں ضلعی عہدیدار محکمہ اقلیتی بہبود مہیندر ریڈی ،صدر نشین بلدیہ تانڈور وجئے لکشمی ، نائب صدر بلدیہ سید ساجد علی ،کمشنر بلدیہ گوپیا ، ایم ای او شیوکمار ،ٹی آر ایس فلور لیڈر بلدیہ عبدالرزاق، مجلسی ارکان بلدیہ محمدی بیگم ایڈوکیٹ ،صوفیہ خان ایڈوکیٹ ، افشاں بیگم ،ملکہ بیگم ،محمد فصیح الدین ، راتھوڑ بھیم سنگھ ، ،محمد عابد اور جی ۔ اروند کمار،مجلسی معاون اراکین بلدیہ محمد جیلانی آمینہ بیگم کے بشمول فلور لیڈر کانگریس سنیتا سمپت ، ارکان بلدیہ سمیت کمار گوڑ، شوبھارانی، پریملااور دیگر شریک تھے اجلاس کے بعد ڈاکٹر پی۔ مہیندر ر یڈ ی مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے دفتر پہنچے جہاں صدر محمد خورشید حسین، امیر مشاورت محمد خواجہ اورٹی آر ایس قائدعبدالرؤف نے مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کو مختلف اغراض کیلئے 50 لاکھ روپئے جاری کئے جائیں اس موقع پر نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی ،مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے عہدیداران سید کمال اطہر،ایم اے احد،محمد یٰسین خان، سید عبدالغفور پاشاہ، عبدالرحمن مجاہدی اور دیگر موجود تھے بعد ازاں ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی نے یہاں کے جدید عیدگاہ کا دورہ کرتے ہوئے جاریہ تعمیری کاموں کا جائزہ لیا اس موقع پر صدر عیدگاہ وقبرستان کمیٹی محمد یوسف خان نے ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ عیدگاہ میں مزید تعمیری اغراض کیلئے 25لاکھ روپئے اورمقامی مسلم قبرستانوں کی مرمت اور دیگر کاموں کیلئے 25لاکھ روپئے جاری کئے جائیں اس موقع پرعیدگاہ وقبرستان کمیٹی کے دیگر عہدیداران محمد فصیح الدین، محمد قیصر، سید زبیر لالہ ، نصیر پٹیل اور غلام مصطفی پٹیل و دیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں صدر ابتدائی مجلس اتحادالمسلمین تانڈور عبدالہادی شہری کی قیادت میں نائب صدر نشین بلدیہ سید ساجد علی مجلسی فلور لیڈر بلدیہ محمد آصف اور تمام مجلسی ارکان بلدیہ کے ساتھ ریاستی وزیرٹرانسپورٹ و رکن اسمبلی تانڈور ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں کانگریسی حکومت کی جانب سے یہاں حیدرآباد روڈ پر دو ایکڑ اراضی پر اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپئے جاری کئے گئے تھے تاہم آج تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ساتھ ہی صدر مجلس تانڈورنے وزیر ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا کہ قدیم تانڈور کی درگاہ حضرت نظام شہید ؒ کے تحت کمپلیکس کی تعمیر کے لئے مناسب فنڈ جاری کیا جائے ۔ جس پر ریاستی وزیرٹرانسپورٹ و رکن اسمبلی تانڈور ڈاکٹر پی۔ مہیندرریڈی نے مجلسی وفد کو تیقن دیا کہ جلد ازجلد ان تمام کاموں کے لئے فنڈس جاری کئے جائیں گے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.